راولپنڈی: پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق کی34ویں برسی کل 17اگست بدھ کو منائی جائے گی۔
ضیا الحق پاکستان کے طویل ترین عرصے تک حکمران رہے۔پاکستان کے سابق صدر 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ۔وہ5 جولائی7 197ء میں ملک کے حکمران بنے اور گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔
صدر ضیا الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم سمیت اعلیٰ افسران بھی ہلاک ہوگئے تھے۔