پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغازکردیا گیا۔حکومت نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف دے دیا۔اسکول سربراہان اور اساتذہ بچوں کے ساتھ مل کر کم از کم تین پودے لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف دے دیاہے۔تمام سکول سربراہان اور اساتذہ بچوں کے ساتھ مل کر کم از کم تین پودے لگائیں گے، پودے لگانے کا ہدف 31اگست تک پورا کرنا ہوگا۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق پودوں کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلات ایجوکیشن اتھارٹیز سے تعاون کرے گا۔تمام ہیڈز اسکولوں میں پودے لگانے کا ریکارڈ آن لائن ڈیپارٹمنٹ کو مہیا کرنے کے پابند ہونگے۔