ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی سینیٹرز کے وفد کی جیل میں شہباز گل سے ملاقات

راولپنڈی: رہنما تحریک انصاف سینیٹر شہزاد وسیم کی زیرِ قیادت 7 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں وفد نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق وفد میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر سردار گردیپ سنگھ شامل تھے۔  تحریک انصاف کے وفد نے ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وفد کے ارکان نے ڈاکٹر شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔  وفد کے اراکین ملاقات کے حوالے سے تمام تر صورتحال سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں