افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے مشرقی شہر نگرپاکر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں جان بحق ہونے والوں میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ قاری سیف اللہ نے بتایا کہ جان بحق ہونے والوں میں 4 بچے ، شدید بارشوں کے باعث اپنے مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مکانات یا تو ڈوب گئے یا ان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
صوبہ پروان میں اتوار کو سیلاب کے باعث 17 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔