ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر:جنگلات میں لگی آگ سے 26 افراد ہلاک

الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی  ہوگئے۔

مقامی   میڈیا کے مطابق جنگلات میں اچانک آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہے،الجزائر کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں جبکہ آگ کی وجہ سے 350رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے، شمالی الجزائر میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے واقعے میں 90افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ایک لاکھ ایکٹر زمین جل گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں