ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثانیہ مرزا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

 سنسناٹی: ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

 انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں فرانس کی کیرولین گارشیا اور ان کی کروشین جوڑی دار پیٹرا مارٹک کو شکست دی ۔ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کی کیرولین گارشیا اور ان کی کروشین جوڑی دار پیٹرا مارٹک کو 6-1، 3-6 اور 9-10سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں