ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ ،اہم امور پر تبادلہ خیال

 صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپید سے رابطہ کیا ہے۔

صدارتی امور اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترک۔اسرائیل تعلقات اور دیگر علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے  اس موقع پر کہا کہ  یہ دو طرفہ تعلقات اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکی  اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپید کے گزشتہ دورہ ترکی کے نتیجے میں مزید فروغ پا رہے ہیں جو کہ مثبت پیش رفت ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  دونوں ملکوں کے درمیان سفیروں کی  دوبارہ تقرری  کے حوالے سے مطابقت طے کی گئی تھی ۔

صدر ایردوان  نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور مکالمت کی راہ  ہموار رہنے کےلیے  دو طرفہ حساسیت کا احترام  بھی لازم ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں