ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پہلے بھی اداروں کے لاڈلے تھے اور آج بھی ہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد:مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان حکومت کے دوران بھی اداروں کا لاڈلہ تھا اور آج بھی لاڈلہ ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ساڑھے آٹھ سالوں کے بعد فیصلہ سنا کر قوم پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ ظلم ہے وہ فارن فنڈنگ لیتا رہا اور ای سی پی سوتا رہا ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے ملک کے انصاف کے نظام پر ماتم کرنے کا دن ہے ۔ اگر کوئی ایک روپیہ بھی اثاثوں میں سے چھپائے تو وہ نا اہل ہو جاتا ہے لیکن عمران خان کے کاغذات مسترد نہیں کئے گئے ۔ انہیں ہمیشہ سے چھوٹ دی جاتی رہی ہے ۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ عمران خان کے لیے قانون الگ ہے اور عام آدمی کے لیے قانون الگ ہے ۔ عمران خان صرف لاڈلہ نہیں ہے بلکہ لاڈلہ پلس ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ ہونے کے دعویدار نے اقتدار سنبھالتے ہی توشہ خانہ کی گھڑیاں اور مال کھا گیا لیا ،حضرت عمر رضی اللہ عنہا کی مثالیں عمران خان پر جچتی نہیں، جو بدوؤں کو اپنی چادر کے حساب کے بارے میں بھی بتاتے تھے ۔

انہوں نے کاغذات دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں ۔ اگرٹی سیٹ بھی تحفہ کے طور پر دیا گیا وہ بھی اٹھا کر گھر لے گیا اور اس کی قیمت صرف پینتیس سو لگائی ہے جبکہ اتنے پیسوں کا سیٹ تو میرے گاؤں جڑانوالہ میں بھی نہیں ملتا ۔ پنکی پیرنی کے بے شمار ہیروں جواہرات والے ہاروں اور مزید کئی چیزوں کی قیمت صرف پانچ لاکھ چوالیس ہزار ادا کی لگائی گئی، ۔ انہوں نے کہا افسوناک بات ہے عام پاکستانیوں کے لیے الگ قانون ہے اور لاڈلوں کے لیے الگ ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں