ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا، منشیات کی اسمگلنگ کا کنٹرول سنبھالنے کی مسلح جنگ

کولمبیا  کے جنوب مغرب میں  سابق کولمبین  مسلح قوتوں اور مسلح باغی تنظیم کی قومی نجات  فوج کے درمیان  جھڑپوں کی بنا پر   300 افراد  کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

بتایا گیا ہے کہ کاوکا انتظامیہ منسلک الماگور قصبے میں مسلح گروہوں کے تصادم  سے علاقے کے مکین  بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کاوکا  کے  زندگی  و حقوق انسانی نیٹ ورک کے مطابق مسلح گروہوں کی جھڑپوں سے  خوفزدہ 300 مکین  نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جھڑپوں  سے الا تامبو، آرگیلیا  اور بالباو کے عوام  بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور خطے میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔

قصبے کے  حکام نے حکومت  پر زور دیا  ہےکہ وہ حالات پر قابو پائیں  اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب مسلح گروپوں کے خلاف فوج کے آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے  میں لینے کی  اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ  مسلح گروہ علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ   کی کاروائیوں پر اپنے اپنے کنٹرول  میں لینے کے درپے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں