ترک کلب میڈی پول باشاق شہر یوای ایف اے یورپین کانفرس لیگ پلے آف راونڈ کے سلسلے کے پہلے میچ میں کل بیلجین کلب آنٹورپ کے مد مقابل آئیگا۔
باشاق شہر فاتح اسٹیڈیم میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات پونے نو بجے کھیلے جانے والے میچ کو ٹی آرٹی ون پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
ترک فٹ بال کلب اس میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 25 اگست بروز جمعرات بیلجیم میں کھیلے جانے والے انتقامی میچ میں برتری قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔
اگر میڈی پول باشاق شہر اپنے حریف کو شکست دے دیتا ہے تو اسے UEFA یورپی کانفرنس لیگ کے گروپ مرحلے میں حصہ لینے کا حق حاصل ہوجائیگا۔