ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایک نیا مرحلہ شروع ہوگا:ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالاہیان نے ویانا میں جاری جوہری مذکرات میں ایک نئے مرحلے کے آغاز کا عندیہ دیا ہے ۔

ایرانی امور خارجہ کے مطابق، عبدالاہیان نے عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں ویانا میں ختم ہوئے جوہری مذاکرات ،علاقائی و عالمی صورتحال پر غور ہوا۔

عبدالاہیان نے  کہا کہ ایران،  ویانا مذاکرات کو کسی منطقی  اور پائیدارانجام تک پہنچانے کا خواہاں ہے ، یورپی یونین کی جانب سے موصول شرائط  کا ہم نےامریکہ کو جواب بھیج دیا ہے ،اب ہمیں اُس کے رد عمل کا انتظار ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی موقف کی وضاحت کے بعد ایران کے معاشی مفادات کی بحالی اور  بعض پابندیوں کے خاتمے پر ویانا میں ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، ہرتنازعےکا حل ملنے تک اس بارے میں کسی حتمی نتیجے کا امکان ظاہر کرنا فضول ہوگا۔

  انہوں نے مزید کہا کہ سلطنت عمان اپریل 2021 سے جاری مذاکراتی عمل میں  فعال کردار ادا کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں