ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا اعظم خان اور قاسم اکرم کو سی پی ایل کیلئے این او سی دینے سے انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20ٹورنامنٹ کی تاریخوں سے ٹکرا کی وجہ سے 2 نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کا این او سی دینے سے انکار کردیا۔

یکم ستمبر سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں اعظم خان کو بارباڈوس رائلز اور قاسم اکرم کو سینٹ کِٹس کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب دونوں کھلاڑیوں کو 30اگست سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا کہہ دیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر اور آل رائونڈر عماد وسیم کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم مستقبل کے پلانز کا حصہ ہیں لہذا وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو ترجیح دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں