ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعید غنی اور شہلا رضا نے صوبائی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا

کراچی: صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا۔  

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعیدغنی کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلٰی سندھ کو بھجوا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفی تاحال منظور نہیں ہوا، استعفی کی منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلٰی سندھ نے کرنا ہے بحثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن میری خواہش ہے کہ میں اپنے کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ترقی و حقوق نسواں سندھ شہلا رضا نے بھی اپنی وزارت سے استعفی دیدیا۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے اپنا استعفی وزیر اعلی سندھ کو پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں