ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مونس الہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں این اے 80 منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے سے متعلق دعویٰ کرنے والا خط جعلی ہے۔

مونس الہی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان میرے وزیراعظم ہیں اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا لیکن یہ خط جعلی ہے۔

 

مسلم لیگ (ق) کے رہنما کی تردید اس وقت سامنے آئی جب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی جانب سے مبینہ طور پر مونس الہی کو اس حلقے سے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

خط کے باعث قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا کہ معروف چوہدری گھرانے کا نوجوان ق لیگ پارٹی چھوڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مونس الہی نے واقعی اسد عمر سے منڈی بہاؤالدین کے حلقے سے امیدوار بننے کے لیے کہا تھا تاکہ ان کے خاندان میں پھیلتے ہوئے اختلافات کو ختم کیا جا سکے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں