ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق، ہائی وولٹیج لائن پر داعش کے دہشت گردوں کا حملہ

عراقی شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ہائی وولٹیج  بجلی کی  تاروں کی تخریب کاری کی گئی۔

کرکوک محکمہ  پولیس کے پریس  ترجمان عامر نوری کا کہنا ہے  کہ داعش کے کارندوں  نے شہر سے منسلک مولا عبداللہ نامی گاوں کے جوار میں   انٹر سٹی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

نوری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے  شہر کے ایک بڑے حصے اور صلاح الدین شہر کے کچھ آئل فیلڈز کو بجلی فراہم کر نے والی90 نمبر کی   ہائی وولٹیج لائن   پر  بم  سے دھماکہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  حملے سے کرکوک کے کووازہ عرب اور انور آسی گاؤں اور صلاح الدین شہر میں یوسییل آئل فیلڈ  کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔، کرکوک  محکمہ بجلی  نے تاروں کی مرمت کے لیے  ایک ٹیم جائے وقوعہ کو روانہ کی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں