ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات  کی کراچی سمیت دیگر علاقوں میں  بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے، جس کے بعد اکثر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں 23 سے 25 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم خلیج بنگال میں شدت پکڑ رہا ہے، یہ سسٹم بلوچستان میں بھی بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہے گاجبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 21 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں