ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

 کراچی: ٹک ٹاک میں اسلحے کے نمائش کرنے والے نوجوان کو اورنگی ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن عتیق آفریدی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے ہوئے ایک شخص کو بنارس کے قریب مونچھوں پر تاؤ دیتے ہوئے اسلحے کے نمائش کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اعلیٰ افسران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بنارس پل کے نیچے چھاپہ مار کر ٹک ٹاکر عبداللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے تاہم وہ پولیس کو لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہا، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں