ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین کا فن لینڈ کی وزیراعظم کیساتھ اظہارِ یکجہتی، سوشل میڈیا پر ڈھیروں ڈانس ویڈیوز شیئر

دنیا بھر سے خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم سنا مرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈانس ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں فن لینڈ کی وزیرِاعظم سنا مرین کے نجی پارٹی میں دوستوں کے ساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی تھیں، وزیر اعظم سنا مرین کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی تھی۔

اب دنیا بھر سے خواتین فن لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی حمایت میں ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین کو پارٹی کرنے کی ویڈیوز کے سبب عوام کی جانب سے شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین نے اپوزیشن کے الزامات کے بعد ان پر لعن طعن کے بجائے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا۔

اس طرح انہوں نے اپوزیشن پر جوابی الزامات کے بجائے اپنی سچائی ثابت کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنا منشیات کا ٹیسٹ (ڈرگ ٹیسٹ) کروا لیا ہے۔

انہوں نے جمعے کے روز پریس کانفر نس کرتے ہوئے بتایا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں میرے الفاظ پر بھروسہ کیا جاسکتا تھا تاہم جب شکوک وشبہات پیدا کیے گئے تو اسی لیے میں نے ٹیسٹ کروا لیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں