ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی، ایسی رپورٹس جھوٹی ہیں: شہباز گل کا تحریری بیان

سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہباز گل سے دوران حراست جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

شہباز گل نے عدالت میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ ان کے ساتھ دوران حراست کوئی زیادتی نہیں کی گئی ۔ عدالت میں مزید بتایا گیا کہ شہباز گل کے میڈیکل سے عمران خان اور پی ٹی آئی ایم این اے شندانہ گلزار کے دعویٰ کہ شہباز گل سے زیادتی ہوئی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کیا گیا اور تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ شہباز گل کے (عزم) کو توڑنے کے لیے انہیں ذلیل کیا گیا اور اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں، اسلام آباد پولیس نے کہا کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ شہباز گل کو آج اسلام آباد کی عدالت نے 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے اور انہیں 24 اگست کو دن ایک بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں