ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 28،6 فیصد اضافہ

یورپ میں 15 اگست بروز سوموار سے قدرتی گیس کی منڈی میں220،11 یورو میگاواٹ آوور سے خریدی و فروخت کی جانے والی قدرتی گیس کی قیمت آج سے 28،6 فیصد اضافے کے ساتھ 283،20 یورو  میگاواٹ آوور ہو گئی ہے۔

ہالینڈ میں یورپ کے ورچوئیل  قدرتی گیس تجارتی مرکز TTF میں نافذ العمل ستمبر ڈیٹڈ گیس کنٹریکٹ قیمت آج  سے پر میگاواٹ آوور 266،75 یورو سے خرید و فروخت  کے لئے پیش کی گئی ہے۔

قدرتی گیس کی منڈی نے گذشتہ ہفتے سوموار کے دن کا اختتام 220،11 یورو میگاواٹ آوور پر کیا اور آج کی قیمت 28،6 فیصد اضافے کے ساتھ  283،20 یورو تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یورپ کے لئے روسی گیس پائپ لائن سے 31 اگست تا 2 ستمبر تک  گیس کی ترسیل بند رہنے کا اعلان قیمتوں میں اس اضافے کا سبب بنا ہے۔ اس کے علاوہ موسم گرما کے شدید گرم ہونے کی وجہ سے دریاوں کے خشک ہونے اور رسد کے مسائل کا سامنا کرنے والے علاقے میں طلب میں مستقل اضافہ بھی قیمتوں کو چڑھا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں