ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ 

 جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ آج  منگل کو سماعت کرے گا۔  بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے‘۔

اس سے قبل گزشتہ روز سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکلاء بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی وساطت سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں