ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بر طانوی کرکٹر کا بے چینی دور کرنے کی ادویات استعمال کرنے کا انکشاف

لندن: انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اپنی صحت سے متعلق ناقابل یقین انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چھ ماہ کی بریک سے واپسی کے بعد اب بھی صحت کی بحالی کے لیے بے چینی کی ادویات استعمال کر ر ہے ہیں۔

کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسائل سے بچنے کے لیے مجھے ادویات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ مجھے یہ سب بتانے میں شرمندگی نہیں ہو رہی کیونکہ مجھے اس کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی ڈاکٹر سے اس حوالے سے بات چیت کرتا ہوں میں کھیل کی وجہ سے والد کے ساتھ وقت نہ گزار سکا ، مجھے اپنے کھیل کے مطابق چلنا پڑا ،میں نے جب بریک لی تو اس حوالے سے بہت سوچا۔

برطانوی اسٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ اس دماغی صحت کے حوالے سے بات کرنے میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے ،لوگ اس حوالے سے میرے ساتھ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے، کچھ بات نہ کرنا آپ کی کمزوری ثابت کرتا ہے لیکن میں جتنا ممکن ہو سکے خوشی سے بات کر سکتا ہوں ،ادویات کے استعمال کا انکشاف بین اسٹوکس نے ایک ڈاکومنٹری میں کیا ہے جو جمعہ کو ریلیز ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں