ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نہایت دلکش ملک ہے، میرا مشورہ مانیں تو ضرور اس ملک کی سیر کریں: رسل کرو

آسکر ایوارڈ یافتہ نیوزی لینڈ کے فلم اسٹار، فلم ڈائریکٹر اور موسیقار رسل کرو نے اپنے شائقین کو ترکی کی سیر کا مشورہ دیا ہے۔

رسل کرو نے ایک ٹویٹر صارف کی طرف سے ترکی آنے کی دعوت  کے جواب میں ترکی کی  خوبصورتی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں ترکی کو بہت پسند کرتا ہوں، یہ بہت دلکش اور خوبصورت ملک ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک ترکی کی سیر نہیں کی تو آپ کو ضرور ترکی جانا چاہیے”۔

ان کی ٹویٹ کو کثیر تعداد میں پسند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رسل کرو نے فلم گلیڈی ایٹر  میں مرکزی کردار پر آسکرایوارڈ  جیتا۔ وہ، جنگ چناق قلعے کے موضوع پر بنائی گئی اور دنیا بھرمیں نمائش کی گئی فلم ” دی واٹر ڈیوائنر” کی شوٹنگ کے لئے ، کچھ عرصے تک ترکی میں رہے۔

"آخری امید” کے نام سے ترکی میں ترجمہ کی گئی اس فلم ” دی واٹر ڈیوائنر” میں رسل کرو نے 3 بیٹوں کو جنگ کے لئے چناق قلعےبھیجنے والےا ور جنگ سے 4 سال بعد بیٹوں کی تلاش میں ترکی آنے والے آسٹریلوی باپ کا کردار ادا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں