ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لیے قطر اور پاک فوج میں معاہدے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لیے قطر، حکومت اور پاک فوج کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق قطر نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کی تھی۔علاوہ ازیں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کل 23 سے 24 اگست 2022ء تک قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ بھی کریں گے۔یہ وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ قطر ہوگا۔

وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم قطری قیادت کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کریں گے۔ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ خاص طور پر توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم دوحہ میں قطری اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم دوحہ میں اسٹیڈیم 974  کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کے دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں