ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ،شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔

انہوں نے کہا پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔چور نعرے سے خوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اورسٹیٹ گیسٹ ہائوس استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہے اورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں