واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر لگنے والے الزامات سے آگاہ ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے یہ بات جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔
نیڈ پرائس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی موقف نہیں رکھتا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔
The post پاکستان میں کسی دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی موقف نہیں رکھتا، نیڈ پرائس appeared first on Daily Jasarat News.