ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی معاشی صورتحال کے پیش نظر قطر کا 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

دوحا: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران دوحا حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کی نازک معاشی صورت حال اور ادائیگیوں کے توازن کے بحران کے باعث غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دستیاب ذخائر ملک کی ایک ماہ سے زیادہ درآمدات کے لیے بہ مشکل کافی ہوں گے۔

دوسری جانب قطر نے موجودہ نازک صورت حال کے تناظر میں سرمایہ کاری کی تفصیلات ظاہر کیے بغیر اعلان کیا ہے کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں کئی تجارتی اور سرمایہ کاری شعبوں میں مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ قبل ازیں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کیو آئی اے (قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی) کے اجلاس اوراہم ملاقات کے بعدامیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے باہمی دلچسپی کےموضوعات پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔

واضح رہے کہ قطر کے امیری دیوان نے کہا ہے کہ امیر قطر نے دوحا اور اسلام آباد کے مابین دیرینہ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کی اہمیت اور تجارتی تبادلے و قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کی خواہش پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں