ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کی طرف سے شام کے شمال میں فضائی حملہ

امریکہ نے شام کے شمال میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

امریکہ فورسز کمانڈ آفس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ”صدر جو بائیڈن کے احکامات پر امریکہ مسلح افواج نے آج شام کے شہر دیرالزور پر فضائی حملے کئے ہیں”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "حملوں کا مقصد امریکہ مسلح افواج کو ، 15 اگست  کو ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کی طرف سے امریکی اہلکاروں پر کئے گئے حملوں سے مشابہہ، حملوں سے بچانا ہے”۔

مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی سے منسلک گروپوں کے زیرِ استعمال انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے  اور حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں