ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یہ اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کے لیے استعمال ہوئے، تینوں اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔

ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی۔

اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکا سمیت 5 ممالک میں قائم کمپنیوں میں کچھ بند،کچھ اب بھی فعال ہیں، کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیم اور کینیڈا میں بنائی گئیں۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی یہ تمام کمپنیاں مختلف ناموں سے رجسٹرڈ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں