ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا کے باشندوں نے برطانیہ پر مقدمہ کر دیا

کینیا کے باشندوں نے یورپی انسانی  حقوق کی عدالت میں برطانیہ پر مقدمہ کر دیا ہے۔

برطانوی تسلط کے دور میں کینیا کی ‘رفٹ وادی’ سے جبراً نکالے گئے عوام کے نمائندہ وکیلوں کا موقف ہے کہ برطانیہ، استبدادی انتظامیہ کے ہاتھوں نقصان اٹھانے والوں کی شکایات کو مستقل نظر انداز کر کے، یورپی انسانی حقوق سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کینیا، 19 ویں صدی کے اواخر سے 1962  تک برطانوی تسلط میں رہا۔ 20 ویں صدی کے اوائل میں رفٹ وادی کے عوام کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔

موجودہ دور میں   بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں وادی کے سب سے بڑے قصبے ‘کیریچو’  کے اطراف  میں چائے کاشت کر رہی ہیں۔

مدعیوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اس وقت ، یونی لیور، ولئیم سن ٹی، فنلیز اور لپٹن جیسی دنیا کی مارکہ چائے کمپنیوں میں سے بعض ان زمینوں پر قابض ہیں اور یہاں چائے کاشت کر کے بڑے پیمانے پر منافع کما رہی ہیں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں