ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

 کوئٹہ: بلوچستان حکام نے موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب سے پولیس حکام نے تمام یس ایچ اوز کو بھی ٹریفک کی روانی اور عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی پی اوز، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں سے رابطے میں رہیں اور تمام اضلاع میں پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں