ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام سازشوں کے باوجود ہماری آمدنی میں اضافہ اور معیشت میں استحکام آیا ہے: پوتین

روسی صدر ولادیمیر پوٹن  نے  ملکی معیشت کے استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمارے خلاف بد نیتی اور سازشوں کا جال بننے کے باوجود   بجٹ صحیح سمت کی جانب گامزن ہے اور ہماری گیس اور پٹرول سے حاصل آمدنی بڑھ رہی ہے۔

 پوتین نے ماسکو میں وفاقی ٹیکس سروس  کے صدر دانیل یگوروف کے ساتھ ملاقات کے دوران ملکی معیشت سے متعلق کہا کہ  روس کی توانائی سے متعلقہ برآمدات سے ہماری آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمارے خلاف بد نیتی اور سازشوں کا جال بننے والوں کو منہ کی کھانا پڑ رہی ہے۔

 روسی صدر نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام برقرار  ہے البتہ  بعض خطرات کا بھی ہمیں علم ہے۔

یگوروف نے کہا کہ روس کے وفاقی بجٹ  میں ٹیکس آمدن اس سال کی پہلی شش ماہی میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 32 فیصد بڑھتے ہوئے 16٫9 کھرب روبل تک جا پہنچی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں