ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں، جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں نے بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے متعدد شہروں میں تباہی مچادی ہے۔ مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کار سیلاب متاثرین کی مددمیں مصروف ہیں۔

جاوید قصوری کا کہنا تھاکہ ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 72ہزار تین سو چالیس گھر سیلاب میں بہہ گئے جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 903سے تجاوز کرچکی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ نقصان بہت بڑے پیمانے پر ہوچکا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیلاب سے متاثر اضلاع میں جاری جماعت اسلامی اور الخدمت کی مشترکہ سرگرمیوں کا ٹیلیفونک جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان ڈوب چکا ہے۔ لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی محاذ آرائیوں میں مصروف ہیں۔ عوام کے نمائندوں کو اس وقت اپنے حلقوںمیں ہونا چاہیے تھا مگر بدقسمتی سے سب مشکل کے اس وقت میں عوام کو تنہا چھوڑ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں