ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یار خان: سیلاب کے باعث سینکڑوں بستیاں، فصلیں تباہ

رحیم یارخان : دریائے سندھ میں کچہ محاذی، بستی پہوڑاں، رسول پور کے حفاظتی بندھ بھی ٹوٹ گئے، سینکڑوں بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ نقل مکانی کرکے حفاظتی مقامات پر پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث بندھ ٹوٹنے سے کچہ محاذی،کچہ چوہان، بستی پہوڑ، ڈیرہ مشیر، بستی صمدانی، رسول پور زیر آب آگئے۔ جبکہ سینکڑوں بستیاں فصلوں اورمکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دریائے سندھ کے سیلاب متاثرین نقل مکانی کرکے حفاظتی بندھ پر پہنچ گئے سیلاب متاثرین خواتین، بچوں اورمال مویشیوں کے ہمراہ بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کچہ محازی رسول پور اور بستی صمدانی میں تاحال امداد نہیں پہنچ سکی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، سیلاب متاثرین کو ادویات اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، جبکہ مسلسل بارشوں سے بچا بندھ خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں