ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس یوکرینی علاقوں کا الحاق عنقریب کر سکتا ہے: امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں زیر قبضہ علاقوں  کو سرکاری حیثیت دلوانے کےلیے ریفرنڈم کا اعلان کر سکتا ہے ۔

 وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے رابطہ افسر جان کربی  نے ایک بیان مین اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کربی نے کہا کہ روس بعض یوکرینی علاقوں کا الحاق کر سکتا ہے بالخصوص خارکیف میں  عوامی رائے دہی  کےلیے اس نے منصوبہ سازی کرلی ہے جس کا اطلاق جلد ہی ہو سکتا ہے،امریکہ اور عالمی برادری یوکرینی علاقوں کی جبرا روس میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہیں۔

کربی  نے مزید کہا کہ  روس عوامی رائے دہی کے نتائج کو بدلنے کی کوشش کر سکتا ہے ،قومی امکان ہے کہ وہ یہ بھی کہہ سکتاہے کہ یوکرینی عوام روس سے الحاق چاہتے ہیں جس کےلیے ہمیں پرزور مخالفت کرنا ہوگی کیونکہ یوکرینی عوام روعس سے الحاق کو مسترد کرتے ہیں جس کا مظاہرہ 6 ماہ کی جنگ کے دوران سامنے آیا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں