ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی ترقی کیلیے شرح منافع پر ٹیکس لگانا ہوگا، عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے شرح منافع پر ٹیکس لگانا ہوگا۔

عائشہ غوث پاشا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا، حالات کی نزاکت کو سمجھیں گے تب ہی ان کا مقابلہ کر سکیں گے۔ قائد اعظم نے ہمیشہ قومی اتحاد کی بات کی، انہوں نے قومیت کی بجائے پاکستانیت کی بات کی،

ان کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے یہ صورتحال پریشان کن ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، ملک آئی ایم ایف کے پاس تب جاتا ہے جب اس کے پاس پیسے نہ ہوں، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہیں، تجارتی خسارہ بہت زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں