ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز کیلئے تعلیمی ادارے بند

 کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث مزید دو روز تک کیلئے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے فیصلہ کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کالجز آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے،وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفننگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے اور سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب جبکہ بعض متاثرین کے ریلیف کیمپس میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26اور27اگست2022ء کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں