ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سج گیا، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گیا۔ یہ ایشیا کپ کا 15 واں ایڈیشن ہوگا، ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ گروپ بی کی ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی میں کھیلاگیا۔

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج اتوار کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل ایشیاء کپ میں 13بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں جہاں بھارت نے 7جبکہ پاکستان نے 5میچز میں کامیابی حاصل کی، یوں ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا فتوحات کے اعتبار سے پلڑا بھاری ہے۔

قبل ازیں ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جاتا رہا ہے ، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جا ئے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز 27اگست اور 11ستمبر 2022تک محدود فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ ، فائنل میچ 11 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں