کوئٹہ:بلوچستان میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید5 دن کی توسیع کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے جمعہ تک بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں اور کالجز کو3 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس سے قبل تعلیمی ادارے 29 اگست سے کھلنے تھے۔ وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے کہا کہ فیصلہ سیلاب و بارشوں کی تباہی کے باعث کیا گیا ، سرکاری تعلیمی اداروں میں سیلاب زدگان کو ٹھہرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر سکولوں میں سیلاب کا پانی بھی موجود ہے۔