ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ: پاک بحریہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد گھروں میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا

کراچی:پاک بحریہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گھروں میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے افراد کئی گھنٹوں سے گھروں کی چھتوں پر محصور تھے۔

ترجمان نے بتایاکہ ریسکیو کیے گئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں پاک فوج نے بھی سوات کے علاقے خوازہ خیلہ اور کانجو کینٹ میں پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا تھا جنہیں کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں