ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے، مراد علی شاہ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ منچھر کو 123فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا۔امید ہے اگلے 8دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی۔ مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنا یورپ کو دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

 منچھر جھیل کے معائنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر سیہون شریف پہنچ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں