ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ آذربائیجان کے علاقوں کی آازادی پر ترک صدر کا تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے آذربائیجانی صدر الہام علی یف  کو لاچن شہر  سمیت زابوح اور سوس  دیہاتوں   کا کنٹرول  آذربائیجان کے ہاتھ میں جانے   پر  مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے ہم منصب  علی یف سے ٹیلی فونک  رابطہ قائم کیا۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  اس بات چیت میں ترکیے۔آذربائیجان تعلقات   اور علاقائی پیش رفت پر  غور کیا گیا۔

ترک  صدر  نے لاچن، زابوح اور سوس دیہاتوں کے بروز جمعہ سے نظم و نسق کے آذربائیجان کے ماتحت  جانے   پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے   مبارکباد پیش کی۔

جناب ایردوان کا کہنا ہے   آذری  صدر علی یف کی جنوبی قفقاز میں استحکام و امن  کے قیام کا ہدف رکھنے والے حق بجانب  اور قابل دوام  کسی حل چارے کی تلاش کے لیے   پیش کردہ خدمات   قابل ستائش ہیں۔

ترکیے-آرمینیا اور آذربائیجان-آرمینیا سلسلے کو  ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے آگے بڑھانے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ہر طرح کے حالات میں  برادر آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں