وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی آئندہ کی نسلوں کو امریکہ اور یورپ کی طرف سے دہشت گردی کے امتحان میں دھکیلا نہیں جا سکے گا۔
وزیر سوئلو نے اپنے دورے کے دائرہ عمل میں استنبول کی شیلے محارب غازیوں کی انجمن کے دفتر میں غازیوں سے ملاقات کی۔
اس دوران اپنی تقریر میں سوئلو نے کہا کہ 29 اکتوبر 2023 کو جمہوریہ کی صد سالہ سالگرہ تک ملک میں ایک دہشت گرد بھی نہیں بچے گا۔
شام میں جرابلس، عزیز جیسے مقامات کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا ذکر کرنے والے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ "ہم اس پورے خطے میں 20، 25، 30 کلومیٹر مزید آگے جا ئیں گے حتی اس سے بھی آگے تک جائینگے۔۔ ہمارے کمانڈر انچیف، ترک مسلح افواج اور اس ملک کی تمام سیکورٹی فورسز نے ایک عہد کیا ہے۔ اس ملک کی آنے والی نسلیں ایک بار پھر امریکہ اور یورپ کے ہاتھوں دہشت گردی کے امتحان سے نہیں گزریں گی، ہم ان سب کو صاف کر کے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک باحفاظت وطن پیچھے چھوڑیں گے۔