ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات کے دوران انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے۔

انہوں نے اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یو این فلیش اپیل کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان سے متعلق کہا ہے کہ سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں