ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے شہر ظفروال میں نالے سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد

ظفروال: پنجاب کے شہر ظفروال میں نالے سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوگئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ظفروال میں نالہ ڈیک کنگرہ سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوگئی۔بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا وزن 18 پاونڈ ہے اور یہ بارودی سرنگ سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستانی حدود میں آئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پرپہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ظفروال کے نواحی گاں کے قریب نالہ ڈیک میں بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں