ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2023، عظیم اور مضبوط ترکی کی تعمیر کے لئے، ایک سنگِ میل  ثابت ہو گا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ملک و ملّت کو نوید دیتے ہیں کہ جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کا سال یعنی 2023، عظیم اور مضبوط ترکی کی تعمیر کے لئے، ایک سنگِ میل  ثابت ہو گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے 30 اگست یومِ فتح کی 100 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہم عظیم فتح کی 100 ویں سالگرہ منانے کے فخر  و انبساط کا مشاہدہ کر  رہے ہیں۔ میں ملّت کو، شمالی قبرصی ترک انتظامیہ کے بہن بھائیوں اور دنیا بھر میں مقیم ترک شہریوں کو 30 اگست یومِ ظفر  کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "عظیم فتح نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس وقت جس زمین پر ہم آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں وہ ہمارا ازلی و ابدی وطن ہے۔30 اگست اس پہلو کا کھُلا ثبوت ہے کہ اگر غلامی اور آزادی میں ترجیح کرنا پڑے تو ترک ملت کیا کچھ کر سکتی ہے اور کیا کچھ داو پر لگا سکتی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” 15 جولائی 2016 کی رات کے واقعات نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ غیر متزلزل ارادہ جس نے عظیم محاربے کا الہام دیا وہ آج بھی دِلوں میں زندہ ہے۔ ترکی ماضی سے حاصل کردہ طاقت کے ساتھ اور پُر اعتماد قدموں سے روشن اور مفّرح مستقبل کی طرف   گامزن ہے”۔

صدر ایردوان نے جمہوریہ ترکی کے 100 ویں سالگرہ کو عظیم اور طاقتور ترکی کے لئے سنگِ میل  کا سال قرار دیا اور  جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک  اور ان کے ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں