ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا کے 3 اضلاع میں گاؤں کے گاؤں اجڑ گئے، شدید انسانی بحران کا خدشہ

پشاور:خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث گاں کے گاں اجڑ گئے، جس کے بعد شدید انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے لوئر کوہستان، اپر کوہستان اور کولئی پالس میں نقصانات کی ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں گاں کے گاں اجڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق 630 گھر مکمل تباہ ہو گئے جب کہ 250 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے۔  کے جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر زرعی زمین، مویشیوں کی ہلاکت ، کئی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع اور پانی کی لائنیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔ زمینی راستے منقطع ہونے کی وجہ سے متاثرین کو خوارک اور پانی کی شدید قلت کا سامناہے۔ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے والی ٹیموں نے کئی روز کی مشقت کے بعد متاثرہ علاقوں کی طرف پہنچانا شروع  کردیا ہے۔ پاکستان ہلال احمر خیبر پختونخوا نے ممکنہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے دیگر فلاحی اداروں اور عالمی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں