ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں عمارت سے گرکر 2مزدور جاں بحق

کراچی میں شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب عمارت سے گر کر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے گر کر جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس نے لال کوٹھی پر عمارت سے دو مزدوروں کے گر کر جاں بحق ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ مزدوروں کی ہلاکت کا واقعہ زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آیا، واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مزدور لوہے کی پرانچ ٹوٹنے کے باعث گرے، لوہے کی پرانچ زنگ آلود ہے، نٹ بولٹ بھی زنگ آلود ہیں، مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کئے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں