ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنے ملک کے علاوہ عالم اسلام کے سمجھے جانے وا لے لیڈر پر دہشتگردی کا مقدمہ کیا گیا ، اسدعمر

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے کہا کہ اپنے ملک کے علاوہ عالم اسلام کا سمجھے جانے والا لیڈر پر دہشتگردی کا مقدمہ کیا گیا ہے،بنیادی مسئلے کا حل کسی دہشتگردی عدالت میں نہیں ہے ،ان کا بنیادی مسئلہ عمران خان کی عوامی مقبولیت کا سیاسی جواز کوئی نہیں ہے ۔

جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کا نظر آگیا کہ عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ، ان کی عمران خان پر غیر قانونی کارروائیاں کرکے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تین روز قبل ایک ڈرائیور کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کو جتنا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ، وہ اتنا مقبول ہوتا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے ساتھ ساتھ اپنا بھی نقصان کررہے ہیں، حقیقت کو تسلیم کریں کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری نظام میں استحکام اور عوام کا اعتماد ہو تو ایک ہی حل انتخابات کا ہے ، ہمارے خیال میں عوام عمرن خان کے حق میں فیصلہ کرچکی ہے ، اگر آپ کے خیال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کے دفاع میں نہیں بیٹھا توسیاسی میدان میں الیکشن کا مقابلہ کریں ۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ عدالت میں پہلی ضمانت کی دائر درخواست سنی گئی تو تقریباًوہی چہرے ہیں ،ان دلائل میں ایڈ انٹرم ضمانت کیلئے نئی چار دفعات شامل کر لی گئیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ میں دائر کیا گیا کہ ملک میں بدامنی عمران خان کی وجہ سے بدامنی پھیل گئی ، مقدمہ میں آگ لگانا اور قتل کی دھمکی دینے کی دفعات لگائی گئیں ، اب ان کے پاس وقت ہے کہ اپنے جھوٹے کیسز واپس لیں، جھوٹے مقدمے بنانے والوں پر مقدمہ کریں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں