ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش روس سے 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا

بنگلہ دیش نے کموڈٹی پرائس کو متوازن کرنے کے لئے روس سے 5 لاکھ ٹن گندم  درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کابینہ حکام میں سے عبدالبارک نے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب میں روس سے 5 ہزار ٹن گندم  کی درآمد کا اعلان کیا ہے۔

عبدالبارک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش، روس کو، ڈالر میں ادائیگی کرے گا اور فی ٹن 430 امریکی ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

کابینہ اجلاس میں بھارت ا ور ویتنام سے 2 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں